پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج ہو گا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج ہو گا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

 

پاکستانی وقت کے مطابق دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج شام ساڑھے 6 بجے ہیڈنگلے لیڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

 

خیال رہے کہ ٹرینٹ برج میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 31 رن سے شکست دی تھی، تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کر برتری حاصل ہے۔