قاضی میڈیکل کمپلیکس میں صحت کارڈ کے نام پر لوٹ مار جاری 

قاضی میڈیکل کمپلیکس میں صحت کارڈ کے نام پر لوٹ مار جاری 

نوشہرہ (نمائندہ شہباز) قاضی میڈیکل کمپلیکس میں اندھیر نگری چوپٹ راج، ففٹی ففٹی کے معاہدے پر صحت کارڈ کے کھاتے میں ہوائی آپریشن کرانے اور کرپشن کے خلاف عوامی آواز دبانے کیلئے خودساختہ چھاپوں اور انکوائریوں کا انکشاف ہوا ہے۔

 

 ہسپتال کا کوئی بھی سکینڈل جب منظر عام پر آتا ہے تو خودساختہ چھاپے یا انکوائری کے ذریعے سکینڈل کو دباجاتاہے،ہسپتال مافیا اتنا تجربہ کار ہوچکا ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے احکامات بھی ہوا ہوجاتے ہیں ' صحت کارڈ سہولت متعارف ہونے کے بعد متعلقہ ٹھیکیدار مافیا نے نیا دھندہ شروع کردیا ہے اور ففٹی ففٹی کے معاہدے کے تحت بڑے سے بڑا ہوائی آپریشن کرانے کی پیشکش متعارف کر چکے ہیں ۔

 

ادھر ہسپتال کی سالوں سے ابتر حالت نہ سدھرنے کی وجوہات ڈھونڈنے پر تحقیقی رپورٹ مرتب کرنے والی میڈیا ٹیم کو معلوم ہوا ہے کہ ہسپتال کی ابتداء سے تاحال بھرتیوں،ٹھیکوں اور پروموشن جیسے بدترین سکینڈل سامنے آنے کے بعد بھی کوئی خاص کارروائی نہ ہونے کی اصل وجہ ہسپتال مافیا ہے جو بڑے سے بڑا سکینڈل کسی بھی خودساختہ انکوائری، چھاپے اور عدالتی کارروائی سے کھا جاتا ہے' اربوں روپے خرچ کئے جانے کے باوجود عوام کو فائد نہیں دیا جاسکا۔

 

نوشہرہ کے عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعظم عمران خان سے بڑے تدریسی ہسپتال کی ابتر حالت پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔