سینئر سول جج خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

سینئر سول جج خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

لوئر دیر۔۔۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں سینئر سول جج کو خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

 

پولیس کے مطابق سینئر سول جج جمشید کنڈی کو ڈینٹل سرجری کی طالبہ کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے، جب کہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے لڑکی کو میڈیکل کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا ہے۔

 

پولیس کے مطابق خاتون کی جانب سے سینئر سول جج پر زیادتی کا الزام عائد کرنے کے بعد متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کرایا گیا۔

 

پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون کے طبی معائنے کے بعد جج کے خلاف  کے خلاف 376 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج بھی درج کرلیا گیا ہے۔

 

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے بتایا کہ جج نے15لاکھ روپے رشوت لے کر ان کی بہن کو نوکری دینے کا بھی وعدہ کیا تھا۔

 

دوسری جانب  دیر میں خاتون کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار سنیئر سول جج کو رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ نے معطل کردیا ہے۔  رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ قانون سب کے لئےایک ہے۔