افغانستان، کابل میں دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق

افغانستان، کابل میں دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج ہونے و الے دو دھماکوں میں خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 

افغان وزارت داخلہ کے مطابق کابل کے ڈسٹرکٹ 13کے علاقے دشت آرچی اور ڈسٹرکٹ 6 میں 30 منٹ کے وقفے سے دو دھماکے ہوئے۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ دشت آرچی میں ہونے والے دھماکےمیں ایک شہری جاں بحق اور4 زخمی ہوئے جبکہ ڈسٹرکٹ 6 میں ہونے والے دھماکے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔

 

رپورٹس  کے مطابق دھماکوں کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔