کاٹلنگ میں کورونا کیسز کے باعث متعدد سکول 10روز کیلئے بند

کاٹلنگ میں کورونا کیسز کے باعث متعدد سکول 10روز کیلئے بند

کاٹلنگ(نمائندہ شہباز ) تحصیل کاٹلنگ کے متعدد تعلیمی اداروں میں کورونا مثبت کیسز میں اضافہ ' 10دنوں کیلئے سکولوں کو بند کرکے احکامات جاری کردیئے۔ 

 

ٹائپ ڈی ہسپتال کاٹلنگ میں کورونا مرکز کے انچارج ڈاکٹر فاروق نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ ہائی سکول بابوزئی میں چار مثبت کیسز گورنمنٹ ہائی سکول کہوئی برمول میں ایک جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول پیپل میں جماعت دہم اور ہشتم کے دو طلباء میں کورونا وائرس پایا گیا جبکہ پیپل ہائی سکول میں ایک کلاس فور اور ایک کلرک بھی کرونا پازیٹیو ہیں جو کہ قرنطینہ میں ہے۔

 

گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈر ی سینیٹل ماڈل سکول کاٹلنگ میں پانچ طالبات میں کرونا وائر س کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ 70طلباء و طالبات کی پی سی آر ٹیسٹ لیب کو ارسال کردیے گئے ہیں۔

 

ڈاکٹر فاروق کے مطابق مذکورہ سکولوں کو دس روز تک بند کردیا گیا ہے' انہوںنے کہا کہ عوام کو احتیاط کی اشد ضرورت ہے 'ایس او پیز کو نظر اندا ز نہیں کرنا چاہیے۔