شہید بے نظیر  نے جمہوریت کیلئے بڑی بہادری سے تاریخی جدوجہد کی، بلاول

شہید بے نظیر نے جمہوریت کیلئے بڑی بہادری سے تاریخی جدوجہد کی، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو کی زندگی ایک تحریک اور مشعلِ راہ ہے، قوم ان کے قومی جذبے اور طویل جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

 

بے نظیربھٹو کے چودھویں یومِ شہادت پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو مثالی عالمی لیڈر تھیں، انہوں نے پاکستان میں بڑی بہادری سے جمہوریت کے لیے تاریخی جدوجہد کی۔

 

بلاول بھٹو نے کہا کہ آج یہ عہد کرنے کا دن ہے کہ پاکستان سے دہشتگردی و انتہا پسندی کا خاتمہ کریں گے اور جمہوریت کی مضبوطی، آئین و پارلیمان کی بالادستی اور معاشرتی مساوات کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

 

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ  بے نظیر بھٹو کو اس کے علاوہ خراج عقیدت پیش کرنے کا کوئی اورطریقہ نہیں ہوسکتا۔