پشاور،لاپتہ افراد کے لواحقین کا پیاروں کی بازیابی کیلئے دھرنا جاری 

پشاور،لاپتہ افراد کے لواحقین کا پیاروں کی بازیابی کیلئے دھرنا جاری 

پشاور(سٹی رپورٹر) صوبہ بھر کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہونیوالے افراد کے لواحقین کی جانب سے اپنے پیاروں کی رہائی کیلئے صوبائی اسمبلی چوک میں دھرنا تیسرروز بھی جاری رہا ۔

 

مظاہرین مطالبہ کر رہے ہیں کہ لاپتہ افراد کو رہا کیا جائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے بصورت دیگر غیر معینہ مدت کیلئے دھرنا جاری رکھیں گے ۔ دھرنے میں کثیر تعداد میں مختلف قبائلی اضلاع اور دیگر علاقوں سے لاپتہ افراد کے لوحقین نے شرکت کی اور اپنے پیاروں کی رہائی کیلئے نعرے بازی کی ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینزز  اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے ۔

 

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ بہت سارے افراد مختلف علاقوں سے لاپتہ ہیں جبکہ انکے لواحقین در بدر کی ٹھوکرے کھانے پر مجبور ہیں ۔

 

انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کو عدالتوں میں پیش کیا جائے اور قانون کے تحت کارروائی کی جائے اور اگر وہ بے گناہ ہیں تو رہا کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی دھرنا جاری رہے گا ۔