سونم کپور کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

سونم کپور کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

بولی وڈ انڈسٹری میں فیشنسٹا کے نام سے مشہور اداکارہ سونم کپور کے ہاں 37 سال کی عمر میں پہلے بچے کی پیدائش پر شوبز شخصیات نے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔

 

سونم کپور اور ان کے شوہر صنعت کار آنند آہوجا نے 20 اگست کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے ہاں بچے کی پیدائش کی تصدیق کی۔

 

دونوں نے مشترکہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ان کے ہاں 20 اگست کو بیٹے کی پیدائش ہوئی۔