
شمالی وزیرستان میںفورسز کے قافلے پر خودکش حملہ،21 اہلکار زخمی
میر علی ( نمائندہ شہباز) شمالی وزیرستان سب ڈویژن میرعلی میں سیکورٹی فورسز کے کانوائے پر اس وقت خودکش حملہ ہوا جب وہ بنوں سے میرانشاہ جارہے تھے کہ میرعلی بائی پاس کے قریب خودکش حملہ اور نے سیکورٹی فورسز کے ٹرک کے قریب خودکش حملہ کیا، حملے سے گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا،
ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی، نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 21 سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے جن میں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، زخمیوں کو میرعلی ہسپتال منتقل کردیا گیا ،
حملے کے فورا بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔
آخری اطلاع انے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی تھی۔زخمی ہونے والوں میں بشیر حسین ' نقیب اللہ ' سلطان ' اختر نواز' وسیم ' نسیم ' شاکر ' الیاس 'سیف اللہ ' اسماعیل ' شاہد' صابر نواز اور فیاض خان شامل ہیں ۔