سوات: برہ بانڈئی میں بم دھماکہ، امن کمیٹی کے رکن سمیت 5 افراد جاں بحق

سوات: برہ بانڈئی میں بم دھماکہ، امن کمیٹی کے رکن سمیت 5 افراد جاں بحق

سوات کے علاقے کبل میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔


ڈی پی او سوات ذاہد مروت کے مطابق گذشتہ روز کبل کے علاقہ برہ بانڈئی کے پہاڑی علاقہ کوٹکے میں امن کمیٹی کے ممبر ادریس خان کو اس وقت ریمورٹ کنٹرول بم سے ان کے گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جب وہ دو پولیس محافظوں کیساتھ جارہے تھے،

 

ان کا کہنا تھا کہ نامعلوم شدت پسندوں نے ان کے گاڑی کوایک ویرانے جگہ پر وزنی ریمورٹ بم سے نشانہ بنایا جس سے گاڑی میں سوار تمام افراد جان بحق ہوئے

 

ڈی پی او سوات نے دھماکے میں امن کمیٹی کے رکن ادریس خان ولد عبد الرشیدسکنہ برہ بانڈئی ،پولیس سیکورٹی اہلکار کانسٹیبل توحید ،کانسٹیبل رامبیل اور دو راہ گیر ثنااللہ ولد قدیم جبکہ نامعلوم جاں بحق ہوئے ،

 

ایس ایچ او کبل فیاض خان کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکا تھا جس میں امن کمیٹی کے رکن ادریس خان کو نشانہ بنایا گیا۔

 

انہوں نے کہا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں ادریس خان اور 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جن کی لاشیں سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال منتقل کی گئی ہیں۔

 


انہوں نے کہا کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ،ابتدائی طور پر دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول کرنے کا دعوی نہیں کیا۔

 

دھماکے کے فوری بعد وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) سے رپورٹ طلب کرلی۔

 

وزیر اعلی نے جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

 

 امن کمیٹی کے اراکین کو کافی عرصے سے کالعدم تنظیموں اور عسکریت پسند گروہوں کی طرف سے خطرہ تھا کیونکہ جنگ کے دوران ان لوگوں نے طالبان کے خلاف ہتھیار اٹھاتے ہوئے ان کی مخالفت کی تھی۔

 

سوات میں امن کمیٹی کا قیام اس وقت عمل میں لایا گیا تھا جب 2007 سے 2009 کے درمیان طالبان نے علاقے پر کنٹرول کر لیا تھا۔

 

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس کمیٹی کے لوگ اپنے گاں اور یونین کونسلز کا دفاع کرنے کے لیے جنگجو طالبان کے خلاف میدان میں اترے تھے۔