پشاوریونیورسٹی میں بڑھتی بدامنی کے باعث تدریسی نظام معطل

پشاوریونیورسٹی میں بڑھتی بدامنی کے باعث تدریسی نظام معطل

پشاوریونیورسٹی میں بڑھتی بدامنی کے باعث 3 روز سے تدریسی نظام معطل ہے۔

 

جامعہ پشاورمیں بڑھتی بدامنی اورغیرقانونی سرگرمیوں کیخلاف طلبہ اور اساتذہ کا احتجاج تیسرے روز میں داخل ہوگیا۔ کلاسوں کوتالے لگےہیں جبکہ امتحانات کےلئے لگائی خالی کرسیاں انتظامیہ کا منہ چڑانے لگیں۔

 

صوبے کے دوردرازعلاقوں سے آئے طلبہ پریشان ہیں تاہم طلبہ اوراساتذہ کے احتجاج کے سامنے یونیورسٹی انتظامیہ بھی بے بس دکھائے دے رہے ہے۔

 

خیال رہے کہ جامعہ پشاورمیں ایک ماہ کے دوران پروفیسر سمیت نجی کمپنی کا سپروائزر سیکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں قتل ہو چکے ہیں۔