
افغان طالبان نے مرد درزیوں پر خواتین کے کپڑے سینے پر پابندی لگادی
افغانستان میں خواتین پر تعلیم اور روزگار کے میدانوں میں پابندیوں کے بعد خواتین کے لباس سے متعلق اب ایک نئی پابندی عائد کردی گئی۔
افغان طالبان نے مرد، درزیوں پر خواتین کے کپڑے سینے پر پابندی عائد کردی۔
افغان صوبے پروان میں درزیوں کا کہنا ہے طالبان حکام نے انہیں زبانی حکم دیا ہے کہ وہ خواتین کے کپڑے نہیں سی سکتے۔
درزیوں کا کہنا تھا کہ نئی پابندی نے ان کی معاشی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
دوسری جانب مقامی حکام نے ایسے احکامات دییے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ درزیوں کوخواتین کے کپڑے سینے سے نہیں بلکہ ان کا ناپ لینے سے روکا گیا ہے۔