صدر مملکت نے حاجی غلام علی کو گورنر خیبر پختونخوا تعینات کردیا

صدر مملکت نے حاجی غلام علی کو گورنر خیبر پختونخوا تعینات کردیا

صدر مملکت عارف علوی نے حاجی غلام علی کی بطور گورنرخیبر پختونخوا تعیناتی کی منظوری دے دی۔

 

جمعیت علمائے اسلام کے حاجی غلام علی کی بطور گورنر خیبرپختونخوا تعیناتی کی وزیراعظم شہبازشریف کی ایڈوائس صدر مملکت عارف علوی کو بھجوائی گئی تھی۔

 

صدرمملکت عارف علوی نے وزیراعظم کی ایڈوائس کی توثیق کردی ہے، اور حاجی غلام علی کی بطور گورنرخیبرپختونخوا تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

 

صدرمملکت عارف علوی نے گورنر کے پی کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 101 کے تحت دی ہے۔

 

خیبر پختونخواہ کے گورنر کا عہدہ گزشتہ کئی ماہ سے خالی تھا جس پر تقرری کے سلسلہ میں وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے اتحادیوں جماعتوں سے مشاورت بھی ہو رہی تھی۔