باچا خان کے آبائی گاں میں کمپلیکس کا قیام باعث افتخار ہے، ایمل ولی خان

باچا خان کے آبائی گاں میں کمپلیکس کا قیام باعث افتخار ہے، ایمل ولی خان


ہفتہ باچا خان 2023 کی مناسبت سے باچا خان ٹرسٹ کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب چارسدہ میں منعقد ہوئی۔ عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر و سی ای او باچا خان ٹرسٹ ایمل ولی خان نے کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا۔ 


اس موقع پر اے این پی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین، صوبائی سینئر نائب صدر خوشدل خان ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک، ترجمان ثمر ہارون بلور سمیت دیگر کابینہ اراکین اور صوبائی کونسل کے ذمہ داران سمیت باچا خان ٹرسٹ اور ذیلی اداروں کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ 


تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او باچا خان ٹرسٹ و صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی نے کہا کہ باچا خان نے سو سال قبل جس جگہ(اتمانزئی) سیتحریک کا آغاز کیا تھا وہاں کمپلیکس کا قیام باعث افتخار ہے۔ آج تحریک سے جڑے ہر فرد کیلئے ایک تاریخی اور فخر کا دن ہے۔ بونیر میں بھی باچا خان مرکز کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے، آنے والے وقتوں میں پختونخوا کے ہر ضلع میں باچا خان مرکز کے قیام کو ممکن بنائیں گے۔

 

 ان کا کہنا تھا کہ جب بھی بیرونی یلغار ہوئی ہے سب سے پہلے ہمارے تعلیمی اداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ پختون قوم کو جہالت کی تاریکیوں میں دھکیلنے کی سازش ہے۔ پوچھنا چاہتے ہیں کہ افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کیوں ہے؟ وجہ صرف یہ ہے کہ پختون قوم کو پسماندہ رکھا جائے اور انکے حقوق غضب کئے جائیں۔ 

 

ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ باچا خان نے اس زمانیمیں قوم کو تاریکیوں سے نکالنے کیلئے آزاد مدرسے قائم کئے تھے۔ ان کے مشن کو آگے لے جاتے ہوئے باچا خان ٹرسٹ کے زیر اہتمام مختلف اضلاع میں سکولز آج بھی چلائے جارہے ہیں جہاں قوم کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔

 

 انہوں نے مزید کہا کہ باچا خان کمپلیکس چارسدہ میں نہ صرف بچوں کو جدید تعلیم فراہم کی جائے گی بلکہ اس میں یتیم بچوں کیلئے سیف ہاس کا بھی انتظام کیا جائے گا۔ ہماری خواہش ہے کہ پورے پختون خطے میں باچا خان سکولوں کے جال کو وسعت دی جائے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں ترقی کی دوڑ میں دنیا سے پیچھے نہ رہیں۔

 

 یاد رہے باچا خان ٹرسٹ کمپلیکس دو جریب کے احاطے پر مشتمل ہے، جس میں باچا خان سکول، ہاسٹل اور باچا خان مرکز شامل ہوگا۔ کمپلیکس پر تعمیر کا عمل جلد شروع کردیا جائے گا۔ مذکورہ کمپلیکس کیلئے زمین صدر اے این پی تحصیل چارسدہ تیمور خٹک نے عطیہ کی تھی۔