صوبائی حکومت کا مالی بحران، بیشتر پراجیکٹ ملازمین تنخواہوں سے محروم 

صوبائی حکومت کا مالی بحران، بیشتر پراجیکٹ ملازمین تنخواہوں سے محروم 


خیبر پختونخوا حکومت کے مالی بحران کے باعث بیشتر پراجیکٹ ملازمین تنخواہوں سے محروم ہوگئے ترقیاتی فنڈز منجمد ہونے کے باعث ان ملازمین کی تنخواہیں مزید تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے

 

 ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں ایک ہزار سے زائد پراجیکٹ کیلئے ملازمین بھرتی کئے گئے ہیں جو کام کررہے ہیں

 

 تاہم حکومت کے حالیہ مالی بحران کے باعث ہزاروں ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں چند ترقیاتی منصوبوں کے ملازمین کو تنخواہیں فراہم کی گئی ہیں تاہم بیشتر پراجیکٹ ملازمین کی تنخواہیں دو ماہ سے بند ہیں

 

 صوبائی حکومت نے اپنی تشہیر کیلئے بھرتی کئے گئے سوشل میڈیا کے ایک ہزار 300سے زائد انٹرن بھی تنخواہوں سے محروم ہیں اور انکا تنخواہوں بغیر یہ تیسرا مہینہ جاری ہے

 

 صوبائی حکومت کی جانب سے ترقیاتی فنڈز منجمد کرنے کے باعث پراجیکٹ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں مزید تاخیر کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔