پختونخوا میں حالیہ ڈرامے کا بنیادی کردار امپورٹڈ ترجمان ہے ۔خان زمان کاکڑ

 پختونخوا میں حالیہ ڈرامے کا بنیادی کردار امپورٹڈ ترجمان ہے ۔خان زمان کاکڑ

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری یوتھ افیئر خان زمان کا کڑ نے کہا کہ ملک میں حقیقی سیاسی قیادت کا توہین کرنے اور مہذب سیاسی کلچر کا ستیاناس کرنے کیلئے نادیدہ قوتیں بیرسٹر سیف جیسے گندے کرداروں کو آگے کرتی ہے۔ 

 

پختونخوا حکومت کے ترجمان کے طور پر جس آدمی کو بٹھایا گیا ہے اس کا کوئی سیاسی سابقہ نہیں بلکہ گزشتہ بیس سالوں سے اس کو قوموں کے نمائندہ اور محبوب سیاسی قائدین کو بدتمیزی اور بدزبانی کا نشانہ بنانے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔  

 

نادیدہ قوتوں کا یہ مہرہ بلوچوں کے قومی ہیرو نواب محمد اکبر خان بگٹی کے بیہمانہ قتل کا جس جارحانہ اور فاتحانہ لہجے میں دفاع کرتا رہا وہ بلوچ جیسی بہادر اور باشعور قوم بھول سکتی ہے نہ معاف کرسکتی ہے۔ 

 

انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کیلئے انہیں نادیدہ قوتوںکے سہولت کار کے طور پر طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حالیہ ڈرامے کا بنیادی کردار بھی یہی امپورٹڈ ترجمان ہے جس پر پختونخوا میں دہشت گردوں کو دوبارہ ٹھکانے سنبھالنے کی ساری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ 

 

پشتون قوم کو اپنے دشمنوں کا بخوبی پتہ ہے، آئندہ ہمارا کوئی مقدمہ کسی نامعلوم کے خلاف درج نہیں ہوگا۔

 

عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت کے خلاف جو طوفان بدتمیزی برپا کی گئی ہے، اس کو بند نہ کیا گیا تو ہمارا ردعمل صرف سیف جیسے مہرے کے خلاف نہیں آئے گا بلکہ اس قوت کو بھی براہ راست جواب ملے گا جو اس جیسے کرداروں کے پیچھے چھپ کر سیاست میں گند پھیلانے اور ہر قسم کا ماورائے آئین اقدام کرنے کا دھندہ کرتی ہے۔