دوسروں کو ایجنٹ کہنے والے خود غیر ملکی ایجنٹ نکلے۔شگفتہ ملک

دوسروں کو ایجنٹ کہنے والے خود غیر ملکی ایجنٹ نکلے۔شگفتہ ملک

عوامی نیشنل پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی شگفتہ ملک نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے سے ثابت ہوا کہ کپتان غیرملکی اشاروں پر ناچنے والا مصنوعی سیاست دان ہے ۔

 

الیکشن کمیشن آف پاکستان کافارن فنڈنگ کیس پر اپنی رد عمل میں شگفتہ ملک نے کہا کہ ہم روزے اول سے کہتے تھے کپتان اس مٹی کا بنا ہوا سیاستدان نہیں ہے ،انکا سیاسی ایجنڈ ااس ملک و قوم کیلئے نہیں بلکہ غیر ملکی خوشنودی کیلئے ہے ۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ وقت نے ثابت کردیا کہ باچا خان اور خان عبدالوی خان کی جماعت اور رہنماوں کے دور اندیشی نے ہمیشہ قوم کو فیصلوں کے آنے سے پہلے آگاہ کیا کہ کون کہاں کھڑا ہے اور انکا سیاسی کیا ہے۔

 

شگفتہ ملک نے کہا کہ تحریک انصاف ہم پر ہندوستان ،روس اور افغانستان کے ایجنٹ کے فتوے لگارہے تھے آج الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی فیصلے نے ثابت کردیا کہ پاکستان تحریک انصاف خود غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف دوسروں کو غیر ملکی ایجنٹ کے الزامات لگارہے تھے آج خود غیر ملکی ایجنٹ ثابت ہوئے۔