صدارتی نظام کے خواہشمندوں کو قرار دادپاکستان کا مطالعہ کرنا چاہئے 'غلام بلور

صدارتی نظام کے خواہشمندوں کو قرار دادپاکستان کا مطالعہ کرنا چاہئے 'غلام بلور

پشاور(شہباز نیوز )عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنماء حاجی غلام احمد بلور نے اخبارات میں صدارتی نظام کے حوالے سے خبروں اور تبصروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عقل کے اندھوں کو پاکستان کی 1940کی قرار داد کا مطالبہ کرنا چاہئے جس میں پاکستان کی بنیاد جمہوریت اور صوبائی خود مختاری پر کھی گئی ہے.

 

یہ قرار داد قائد اعظم محمد علی جناح کی صدارت میں منظور کی گئی تھی اور یہی قرار داد پاکستان کی بنیاد ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چلانے کی بنیاد 1973کا آئین ہے جو کہ چاروں صوبوں نے مل کر تمام سیایس پارٹیوں کی قیادت نے قومی اسمبلی میں متفقہ طورپر منظورکیا تھا.

 

حاجی غلام احمد بلور کا مزید کہنا تھا کہ یہ فیصلہ اس وقت کے ان سیاسی رہنمائوں نے کیا تھا جو جھکنے اور بکنے والے نہیں تھے اور ہ ہی اداروں کے محتاج تھے .

 

انہوں نے ایسی باتوں کو نہ اچھالا جایا بلکہ موجودہ حالات پر خوشی سے طبع آزمائی کی جائے ۔