پشاور میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس کا اے ایس آئی جاں بحق

پشاور میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس کا اے ایس آئی جاں بحق

پشاور: پشاور کے علاقے ارمڑ میں فائرنگ سے ڈیوٹی پر جانے والا ٹریفک پولیس کا اے ایس آئی جاں بحق  ہوگیا۔ 

 

پولیس حکام کے مطابقے ایس آئی نعمان خان ولد غفور خان سکنہ امڑ پایاں گھر سے ڈیوٹی کیلئے جارہا تھا کہ تھانہ ارمڑ کی حدود سکندر آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شہید کی لاش کو تحویل میں لےکر کے ایم یو منتقل کردیا، جب کہ تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھا کرکے تفتیش شروع کردی۔