عراق میں امریکی فوجی اڈے کے اوپر 2 ڈرونز تباہ کردیےگئے

عراق میں امریکی فوجی اڈے کے اوپر 2 ڈرونز تباہ کردیےگئے

عراق میں امریکی فوجی اڈے کے اوپر نامعلوم جگہ سے بھیجے گئے 2 ڈرون مار گرائےگئے۔

 

عراقی فوج نے کہا ہےکہ  مغربی عراق میں عین الاسد فوجی اڈے کے اوپر دو ڈرونز مار گرائے گئے ہیں۔

 

خیال رہے کہ امریکی فوجیوں کے زیر استعمال اس فوجی اڈے پر ایک ماہ قبل بھی ایک مسلح ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا۔

 

 عراقی فوج کے مطابق امریکی فوج کے دفاعی نظام نے ان ڈرونز کو تباہ کیا، اس سے چند گھنٹے قبل بغداد ائیرپورٹ کے اوپر ایک راکٹ کوبھی تباہ کیا گیا، اس واقعے میں کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔