کرم میں جنگلات کے تنازعہ پر دوقبیلے مورچہ زن، 2افراد قتل

کرم میں جنگلات کے تنازعہ پر دوقبیلے مورچہ زن، 2افراد قتل

پاراچنار (نمائندہ شہباز)ضلع کرم میں پاک افعان سرحد کے قریب دو قبائل کے مابین جنگلات کے تنازعہ پر لڑائی چھڑ گئی ہفتہ کے صبح ساڑھے دس بجے سے جاری اس لڑائی میں فریقین ایک دوسرے کے خلاف بھاری ہتھیار استعمال کررہے ہیں اس لڑائی میں فریقین ایک دوسرے کی آبادی کو نشانہ بنارہے ہیں ۔

 

اطلاع کے مطابق پیواڑ قبائل کے افراد جنگل سے لکڑیاں لارہے تھے کہ اس دوران منگل قبائل کے افراد ان پر فائرنگ کھول دی جس کی وجہ سے علاقے میں لڑائی چھڑ گئی اس قبائلی تصادم میں 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

 

ضلع کرم کے ڈی پی او طاہر اقبال نے بتایا کہ فریقین کے مابین فائرنگ جنگل سے لکڑیاں کاٹنے پر ہوئی پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور فریقین کے مابین فائر بندی کی کوشیش جاری ہیں اور فریقین سے مورچے خالی کرنے کی کوشیش کررہے ہیں۔