یو اے ای نے پاکستانیوں کیلئے بڑا اعلان کر دیا

یو اے ای نے پاکستانیوں کیلئے بڑا اعلان کر دیا

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے رہائشی ویزا رکھنے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان کر دیا۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا ویکسین کروانے والے پاکستانی 5 اگست سے متحدہ عرب امارات جا سکیں گے۔

 

یو اے ای نے پاکستانیوں کے علاوہ بھارت، نائجیریا، سری لنکا، نیپال اور یوگنڈا میں بھی موجود رہائشی ویزا رکھنے والوں کو آنے کی اجازت دے دی۔

 

پاکستان، بھارت سمیت دیگر ممالک سے دبئی کی فلائٹس بڑھتے کورونا کیسز کے باعث معطل تھیں تاہم اب کورونا کی دونوں خوراکیں لگوانے والے افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی اور ویکسین لگوانے والے کو 14 دن گزر چکے ہوں۔

 

متحدہ عرب امارات آنے والوں کو 72 گھنٹے پہلے کی پی سی آر جمع کرانی ہو گی۔ مزید کہا گیا ہے کہ مسافروں کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بھی لے جانے کی ضرورت ہوگی تاہم اس سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی ضرورت نہیں ہے۔