یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کا مطالبہ

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کا مطالبہ

لوئر دیر (نمائندہ شہباز )یوٹیلیٹی سٹور ز کارپوریشن میں کام کرنے والے 7ہزار ڈیلی ویجزاور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا مطالبہ‘ بصورت دیگر ہزاروں ملازمین ڈی چوک اسلام باد میں دھرنا دیں گے۔

 

ان خیالات کا اظہار یوٹیلٹی سٹورکارپوریشن دیر ریجن کے صدر علی محمد نے اپنے ایک بیان میں کیا ‘ انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن میں بطور ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ پر کام کرنے والے 7ہزار ملازمین کو13سال ملازمت کے باجود مستقل نہیں کیا گیا۔

 

انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے غریب مزدور ، ڈیلی ویجز ملازمین کا گزارہ مشکل ہو گیا ہے لیکن حکومت نے تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جس کی وجہ سے ملازمین مایوسی کا شکار ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹور کار پوریشن نے 40ارب روپے کی سیل ہونے کے باوجود بھی ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین جائز حقوق سے محروم ہیں۔

 

انہوں نے چیف جسٹس آف سے مطالبہ کیا کہ وہ سو مٹو ایکشن لیکر ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کے احکامات جاری کریں بصورت دیگرہزاروں ملازمین اسلام آباد کے ڈی چوک میں بھر پوردھرنا دیں گے ۔