پاکستان کی سرزمین پر قدم رکھا تو دل کوسکون آیا،افغان ادا کار

پاکستان کی سرزمین پر قدم رکھا تو دل کوسکون آیا،افغان ادا کار

لاہور( این این آئی)افغانی شاہ رخ خان نے پاکستان میں پناہ لے لی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں افغان اداکار فرہاد خان نے اپنی آپ بیتی سنائی۔

 

افغان اداکار نے بتایا کہ افغانستان میں کئی شوبز ستارے مارے جاچکے اور بہت سے خطرے میں ہیں،لٹیروں کے خوف سے کافی فنکارفرار ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر قدم رکھا تو سکون آیا، پہلے طالبان نہیں ،ان کے بھیس میں لٹیرے آئے تھے۔

 

اداکار نے بتایا کہ میں نے فلمی کریئر کی شروعات ترکی سے کی تھی وہاں شوز میں شاہ رخ کی نقل کرتا تھا ان کے ڈائیلاگ بولتا تھا پھر وہیں ایک ہدایتکار نے مجھے دو ڈراموں میں اداکاری کا موقع دیا جہاں سے افغانی شاہ رخ خان کا ٹائٹل ملا۔انہوں نے بتایا کہ افغانستان کے حالات خراب ہونے کے بعد سے وہاں فنکاروں کوجینے نہیں دیا جارہا فنکار گھروں میں چھپے ہیں ۔

 

انہوں نے کہا کہ طالبان کے کنٹرول سے پہلے میری دو فلمیں افغانستان میں ریلیز ہوئیں جبکہ ایک فلم 70 فیصد مکمل ہوچکی تھی لیکن وہ ادھوری ہی رہ گئی ۔