فرح خان ملک سے کب اور کیسے گئیں؟ تفصیلات سامنے آگئی

فرح خان ملک سے کب اور کیسے گئیں؟ تفصیلات سامنے آگئی

توشہ خانہ ریفرنس کی اہم کردار فرح خان شہزادی ملک سے کب اور کیسے گئیں؟ سماء تفصیلات سامنے لے آیا۔

 

فرح خان 29 اپریل کو خصوصی طیارے پر لاہور سے دبئی گئیں۔ طیارے میں عملے کے علاوہ صرف 3 افراد سوار تھے۔ طیارہ نجی کمپنی کی ملکیت ہے۔

 

ذرائع کے مطابق طیارے میں سوار دیگر افراد کے نام زینب بشیر اور محمد زوریز ملک ہیں۔ فرح شہزادی نے سفر کیلئے ممکنہ طور پر اپنا غیرملکی پاسپورٹ استعمال کیا۔ عمران خان حکومت جانے کے 20 روز بعد ہی فرح خان پاکستان چھوڑ گئیں تھیں۔

 

خیال رہے کہ 16 نومبر کو عمران خان کو ملنے والے توشہ خانہ تحائف خریدنے والے عمر فاروق کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر نے رابطہ کیا، جس کے بعد فرح خان تحفے لے کر دبئی ان کے دفتر آئیں، ان کی ڈیمانڈ 50 لاکھ ڈالرز تھی تاہم انہوں نے سارے تحفے 20 لاکھ ڈالرزمیں خرید لیے اور فرح گوگی کو رقم کیش میں ادا کی۔