ورلڈ کپ وارم اپ: بابر اور فخر کی عمدہ بیٹنگ بدولت پاکستان کی ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سےشکست

ورلڈ کپ وارم اپ: بابر اور فخر کی عمدہ بیٹنگ بدولت پاکستان کی ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سےشکست

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے وارم اپ میچ میں باؤلرز کی بہترین کارکردگی کے باعث ویسٹ انڈیز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

 

دبئی میں کھیلے جارہے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم اوپنر ایک اچھا آغاز کرنے میں ناکام رہے۔

 

حسن علی نے 12 رنز کے اسکور پر ویسٹ انڈیز کے آندرے فلیچر کو آؤٹ کیا جنہوں نے صرف 2 رنز بنائے تھے۔

 

ویسٹ انڈیز کے دوسرے اوپنر 30 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے، انہیں شاہین شاہ آفریدی نے حارث رؤف کے ہاتھوں کیچ کروایا۔

 

عماد وسیم نے ویسٹ انڈیز کو تیسرا نقصان پہنچایا تو گیارھویں اوور میں اسکور 44 رنز تھا جس کے بعد حارث رؤف نے بڑی کامیابی حاصل کی۔

 

ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز  میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے۔ شاہین آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

 

جواب میں پاکستان نے ہدف 15.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔کپتان بابر اعظم 50 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ فخر زمان 46 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

 

وارم اپ میچ کے لیے قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، شاداب خان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، سرفراز احمد، محمد رضوان، عماد وسیم، آصف علی، محمد نواز، وسیم جونئیر، حارث رؤف، حسن علی، حیدر علی اور شاہین آفریدی شامل تھے۔

 

T20 ورلڈکپ میں پاکستان کا دوسرا وارم اپ میچ  20 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوگا۔