عالمی ادراہ صحت کی دس بڑی خطرناک بیماریوں میں ڈینگی وائرس بھی شامل

عالمی ادراہ صحت کی دس بڑی خطرناک بیماریوں میں ڈینگی وائرس بھی شامل

اسلام آباد(آن لائن ) ڈینگی مچھر موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث عالمی دنیا کے لیے بھی خطرہ بن گیا اور عالمی ادراہ صحت کی دس بڑی خطرناک بیماریوں میں ڈینگی وائرس شامل ہوگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ادراہ صحت کی جانب سے ایشیا ئی ممالک میں 2019 کے اعداوشمار نے دنیا بھر کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے ۔

ویتنام میں 1 لاکھ 24 ہزار سے زائد شہری متاثر ہوئے۔ ملائشیا میں1 لاکھ سے زائد شہری ڈینگی وائرس کا نشانہ بنے ۔بنگلہ دیش میں 1 لاکھ افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ۔اسی طرح سنگاپور،بھوٹان،نپیال،مالدیپ میں اس سال ہزاروں ڈینگی وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ پاکستان میں اس سال ڈینگی وائرس کے 27 ہزاز کیسز سامنے آئے ہیں ۔پاکستان میں بھی آنے والے سالوں میں ڈینگی وائرس سے نمٹنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔

وفاق صوبوں کے ساتھ نیشنل ایکشن پلان کی مربوط حکمت عملی تیار کرئے گا۔ پاکستان میں پہلی بار قومی ادراہ صحت میں ڈینگی کے حوالے سے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کو فعال کیا گیا ہے ۔پاکستان میں ڈینگی آئو ٹ بریک دوسرے ایشیا ئی ممالک سے کم رہا ہے ۔آئندہ سال ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لیے مون سون سے قبل لاروا کو ختم کرنے کی منصوبہ بندی جاری ہے۔ڈینگِی خطرات سے نمٹنے کے لیے طویل المدت منصوبہ بندی میں نیشنل ایکشن پلان اہم کرادا ادا کرئے گا۔