عمران خان روز ویلٹ کا قول دہرانے کی بجائے اپنی اصلاح کریں، نفیسہ شاہ

عمران خان روز ویلٹ کا قول دہرانے کی بجائے اپنی اصلاح کریں، نفیسہ شاہ

آصفہ بھٹو سے توہین آمیز سلوک کے ذمہ دار عمران خان ہیں ، سیکرٹری اطلاعات پی پی پی

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان سابق امریکی صدر کا قول دہرانے کی بجائے اپنی اصلاح کریں۔

ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ سلیکٹڈ غلطیوں سے سیکھنے کی بجائے مزید غلطیاں کر رہے ہیں ،کٹھ پتلی وزیر آعظم نے معاشرے کوضد اور انا سے تباہ کردیا ہے۔

انہوںن ے کہاکہ جب وزیر آعظم پارلیمنٹ کا احترام نہیں کرینگے تو ہر سطح پر قانون شکنی ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ آصفہ بھٹو سے توہین آمیز سلوک کے ذمہ دار عمران خان ہیں ۔