آزاد کشمیر ،لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر 7افراد جاں بحق

آزاد کشمیر ،لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر 7افراد جاں بحق

چار مکانات منہدم ،بارش کے باعث ریسکیو آپریشن میں شدید مشکلات

لاہور(این این آئی) آزادکشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں بارشوں کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دو بچوں سمیت سات افراد جاں بحق جبکہ 4مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ میں ہجیرہ اور پوٹھی چھپریاں میں موسلادھار بارش اورلینڈسلائیڈنگ کے باعث چار مکانات منہدم ہوئے، جن کے ملبے تلے دب کر دو بچوں سمیت سات افراد جاں بحق ہو ئے۔واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے ملبے سے لاشیں نکال لیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ہجیرہ کے مطابق بارش کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے ،علاقے میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جس کے باعث مزید لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔