ایم ایل ون منصوبہ، پاکستان چینی اور امریکی کرنسی میں قرض لینے پر رضا مند

ایم ایل ون منصوبہ، پاکستان چینی اور امریکی کرنسی میں قرض لینے پر رضا مند

6ارب ڈالر کا قرضہ لینے کیلئے پاکستان قرض پر شرح سود کے حوالے سے بھی اپنے ابتدائی موقف سے پیچھے ہٹنے پرتیار ہوگیا ، ذرائع

دونوں جانب سے یہ ظاہر نہیں کیا گیا کہ قرض کا کتنا حصہ ڈالر اور آر ایم بی پر منحصر ہوگا، 1 سال سے جاری مذاکرات کا نتیجہ تاحال نہ آسکا

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان نے چین سے ایم ایل ون منصوبے کیلئے6ارب ڈالر کا قرضہ چینی اور امریکی کرنسیوں میں لینے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ پاکستان قرض پر شرح سود کے حوالے سے بھی اپنے ابتدائی موقف سے پیچھے ہٹنے پرتیار ہوگیا ہے۔

اعلی حکام نے بتایا ہے کہ  پاکستان نے چین سے 6 ارب ڈالر کے مساوی قرض امریکی کرنسی ہی میں دینے کی درخواست کی تھی تاہم چین اپنی کرنسی رین من بی (آر ایم بی)میں قرض دینے کا خواہش مند تھا۔

تاہم اب فریقین چینی اور امریکی دونوں کرنسیوں میں قرض کے لین دین پر راضی ہوگئے ہیں

۔تاہم دونوں جانب سے یہ ظاہر نہیں کیا گیا کہ قرض کا کتنا حصہ ڈالر اور آر ایم پر منحصر ہوگا۔

ایم ایل ون منصوبے کے لیے قرض کے حصول کی خاطر ایک سال سے زائد عرصے سے مذاکرات ہورہے ہیں تاہم ابھی تک مذاکرات کا حتمی نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا ہے۔