اقوام ممند خیل اور دائود شاہ نے پولیو سے بائیکاٹ کا اعلان واپس لے لیا

اقوام ممند خیل اور دائود شاہ نے پولیو سے بائیکاٹ کا اعلان واپس لے لیا

بنوں(نمائندہ خصوصی)اقوام ممندخیل اور دادئوشاہ کا پانچ دن سے جاری بجلی کی بندش کا مسئلہ ٹل گیااقوام نے پولیو سے بائیکاٹ کا اعلان واپس لے لیا اقوام ممندخیل اور دائودشاہ نے بجلی کی بندش کے خلاف میرانشاہ روڈ کو کئی گھنٹوں تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا مظاہرین نے کا ایک ہی مطالبہ تھاجب تک بجلی بحال نہ ہوتی روڈ نہیں کھلے گا

اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی زاہد اکرم خان درانی ،ممبرصوبائل اسمبلی ملک شاہ محمد خان اور ایم پی اے ملک پختون یار بھی مظاہرے میں پہنچ گئے جنہوں نے ہر ممکن کوشش کرتے ہوئے بجلی کی سپلائی بحال کرتے ہوئے میرانشاہ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا .

اس دوران سابقہ ضلع ممبر ملک میرشمد خان وزیر،میر شالم خان ،خان ، سابقہ تحصیل کونسلر معصوم خان وزیر ،فرمان وزیر ودیگر نے بجلی کی بحالی پر ایم این اے زاہد اکرم خان درانی ،ایم پی اے ملک شاہ محمد خان اور ایم پی اے ملک پختون یار کا شکریہ ادا کیا اُنہوں نے پولیو سے کیا گیا بائیکاٹ کا اعلان واپس لے لیا اور بند کیا گیا روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا

اُنہوں نے کہاکہ تکلیف دہ حالات میں ساتھ دینے والے افراد قوم سے نہیں بھولے گی ہم نے پانچ دن بہت تکلیف گزری ہے اس تکلیف کا پتا صرف ذات کو ہے آخر میں آنے والے ایم اے این اور ایم پیز نے اپنی اپنی جماعت کے قائدین کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ہم اپنی قوم کے مسائل سے غافل نہیں ہیں عوام کے مسائل گھر کی دہلیز پر حل کئے جائیںگے ہم کبھی بھی اپنی قوم تکلیف کو نہیں دیں گے ۔