
اسفندیار ولی علاج کی عرض سے بیرون ملک روانہ
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان ایمل ولی خان نے اسفندیار ولی تصویر شئیر کی جس میں وہ ویل چیئر پر بیٹھے نظر آرہے ہیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی علاج کیلئے بیرون ملک جارہے ہیں۔
ترجمان اے این پی نے عوام سے اسفندیار ولی کی صحتیابی کیلئے دعا کی درخواست کی۔
ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد ملی مشر اسفندیار ولی خان علاج کی غرض سے بیرون ملک چلے گئے ہیں۔ میں پوری قوم سے ملی مشر کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کرتا ہوں۔ pic.twitter.com/1dd99Z2xvu
— Aimal Wali Khan (@AimalWali) December 8, 2022