
برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کرلیا
لندن ؍ اسلام آباد(آن لائن ) برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کردیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان کا نام برطانیہ کی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے۔ پاکستان کے علاوہ فلپائن، کینیا اور بنگلادیش بھی ریڈ لسٹ میں شامل ہیں۔
برطانوی حکام کے مطابق 9 اپریل سے برطانیہ میں داخل ہونے والے تمام مسافروں کو دس روز کے لیے قرنطینہ میں رہنا پڑے گا، اطلاق ان مسافروں پر بھی ہوگا جو ٹرانزٹ فلائٹ پر ان ممالک جائیں گے۔
سفری پابندیوں کی ریڈلسٹ میں شامل ممالک سے صرف برطانوی اور آئرش شہریوں کو ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ریڈلسٹ میں شامل ممالک سے برطانیہ آنے والوں پر پابندی کا اطلاق 9 اپریل سے ہو گا۔
Important travel update: 🇵🇰 will be added to the 🇬🇧’s red list of travel ban countries from 9 April👇 pic.twitter.com/HVRyp9xEzp
— Christian Turner (@CTurnerFCDO) April 2, 2021
پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے بھی برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے۔