دوسری بیوی کی تلاش کے لئے ویب سائٹ متعارف

دوسری بیوی کی تلاش کے لئے ویب سائٹ متعارف

لاہور( این این آئی)پاکستان کی ارب پتی شخصیت اور کامیاب انٹرپرینیور آزاد چائے والا نے دوسری بیوی کی تلاش کے لیے ویب سائٹ لانچ کردی۔پاکستانی نوجوانوں کو انٹرپرینیورشپ اور دیگر ہنر فراہم کرنے والی مشہور شخصیت نے منفرد ویب سائٹ متعارف کراکر ایک بار پھر سب کو حیران کردیا ہے۔

آزاد چائے والا کی جانب سے اس بار ایک منفرد اور انوکھی ویب سائٹ سیکنڈ وائف ڈاٹ کام (Secondwife.com)متعارف کروائی گئی ہے، ویب سائٹ مسلمانوں کو ازدواجی خدمات فراہم کرے گی اور اس کے ذریعے مسلمان اسلامی تعلیمات کے مطابق دوسری ،تیسری اور چوتھی شادی کرسکیں گے۔