فلور ملز مالکان کا بزنس مین فورم کے لیڈر  الیاس بلور پر مکمل اعتماد کا اظہار

فلور ملز مالکان کا بزنس مین فورم کے لیڈر الیاس بلور پر مکمل اعتماد کا اظہار

پشاور(بیورورپورٹ)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی ایگزیکٹو باڈی کا ایک اہم اجلاس فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی محمد طارق کی صدارت میں منعقد ہواجس میں تمام فلور ملز مالکان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں بزنس مین فورم کے لیڈر سینیٹر الیاس احمد بلور پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سرحد چیمبر کے انتخابات میں ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ۔ چیئرمین حاجی محمد طارق نے یقین ظاہر کیا کہ بزنس مین فورم کے تمام امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ۔