حکومت نے 4ماہ میں 3ارب 90کروڑ ڈالر کے غیر ملکی قرضے لئے

حکومت نے 4ماہ میں 3ارب 90کروڑ ڈالر کے غیر ملکی قرضے لئے

کراچی(این این آئی)حکومت پاکستان نے رواں مالی سال کے ابتدائی 4ماہ میں 3ارب 90کروڑ ڈالر کے غیرملکی قرضے لیے، جس میں سے صرف 2ارب 30کروڑ ڈالر بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے لیے حاصل کیے گئے ہیں۔

 

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں 3ارب 90کروڑ ڈالر کے جو بیرونی قرضے حاصل کیے گئے ، ان میں سے 1ارب 86کروڑ ڈالر ایشیائی ترقیاتی بینک ، اسلامک ڈیویلپمنٹ بینک اورعالمی بینک سے حاصل کیے گئے ہیں جبکہ 86کروڑ 60لاکھ ڈالر کمرشلز بینکوں سے حاصل کیے گئے ہیں ۔

 

رواں مالی سال حکومت 10ارب 37کروڑ ڈالر کے بیرونی قرضے اور 3ارب 71کروڑ ڈالرکی بیرونی امداد ملنے کی توقع کررہی ہے

 

گزشتہ مالی سال حکومت نے 14ارب 28کروڑ ڈالر کے بیرونی قرضے حاصل کیے تھے۔ جس میں سے 57فی صد یعنی 8ارب 17کروڑ ڈالر مالیاتی خسارے کو پورا کرنے کیلئے قرضے لیے گئے تھے۔