گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ایک بارپھراحتجاج اور دھرنا دینے کا اعلان کردیا

گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ایک بارپھراحتجاج اور دھرنا دینے کا اعلان کردیا

تمام ڈاکٹرز فری میڈیکل کیمپ اورہر ہفتے کے دن اپنے کلینکس میں مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے،چیئرمین گرینڈہیلتھ الائنس ڈاکٹر عالمگیر

پشاور(ہیلتھ رپورٹر)گرینڈ ہیلتھ الائنس خیبرپختونخوا نے ایک بارپھراحتجاج اور دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔چیئرمین گرینڈہیلتھ الائنس ڈاکٹرعالمگیر نے کہاہے کہ حکومت معاملہ حل کرنے کے بجائے دھمکیاں دے رہی ہے ۔پ

شاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے گرینڈہیلتھ الائنس کے قائم مقام چیئرمین ڈاکٹرعالمگیر کا کہنا تھاکہ صوبائی حکومت معاملہ حل کرنے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے، معاملات صرف بامقصد مذاکرات سے حل ہوتے ہیں نہ کہ دھمکیوں سے،لیکن حکومت مذاکرات سے بھاگ رہی ہے ۔

حکومت کے ساتھ مذاکرات ہورہے ہیں لیکن وہ سب بے اختیار ہیں تمام مذاکرات آکر نوشیروان برکی پر رکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کل سے تمام ڈاکٹرز 10 بجے سے روزانہ ایک گھنٹے کا احتجاج کرینگے جبکہ 11 نومبر سے صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنے دیاجائے گااور ہسپتالوں میں وارڈز کا بائیکاٹ بھی کیا جائے گا

ان کا کہنا تھا کہ گرینڈہیلتھ الائنس کی جانب سے گاؤں گاؤں فری میڈیکل کیمپ لگائیں جائیں گے اور تمام ڈاکٹرز ہفتے کے دن اپنے کلینکس میں مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے تاکہ مریضوں کو ریلیف مل سکے ایمرجنسی اپریشنز بھی جاری رہیں گے۔