ڈینگی وائرس،پشاورکے  132مقامات پر الرٹ جاری

ڈینگی وائرس،پشاورکے 132مقامات پر الرٹ جاری

محکمہ صحت نے تمام گرین ایریاز میں مچھر مار سپرے کی ہدایات کر دیں

پشاور( آن لائن)ڈینگی وائرس کے وباء کے پیش نظر پشاور کے حساس اور وی آئی پی 132مقامات پر الرٹ جاری کر دیا ہے جبکہ غیرملکی قونصیلیٹ اور غیر ملکی دیگر دفاتر میں بھی سپرے کی ہدایات کی گئی ہے ۔ تمام حساس تنصیبات میں قائم گرین ایریا میں مچھر مار سپرے شروع کرنے کی ہدایات کی گئی ہے پشاور کے علاوہ صوبے کے مختلف اضلاع میں حساس مقامات پر ڈینگی کے ممکنہ حملے سے بچنے کے لئے اقدامات کی ہدایات کی گئی ہے محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ڈینگی وائرس کے بڑھتے ہو ئے مریضوں کے پیش نظر حساس مقامات پر بھی ڈینگی سپرے کرنے کی ہدایات کی گئی ہے پشاور کے مختلف اہم ترین سرکاری دفاتر ، جیل ، ائیر پورٹ او رپولیس کے دفاتر ، انتظامی امور کے افسران کے دفاتر میں ڈینگی مچھر سے بچنے کے لئے الرٹ جاری کر دیا ہے جس کے تحت محکموں کو آگاہ کرتے ہو ئے ہدایات کی ہے کہ گرین ایریاز میں فوری طور پر مچھر مار سپرے کیا جائے مختلف حساس مقامات اور اہم شخصیات کی رہائش گاہیں سینکڑوں ایکڑ گرین ایریامیں پھیلا ہوتا ہے حساس تنصیبات کے قریب ڈینگی وائرس کے خطرات کے پیش نظر ان مقامات پر سپرے کی ہدایات کی گئی ہے