جامعہ پشاور میں سی پیک بی آر آے اور بین العلاقائی ترقی کے عنوان سے دو روزہ کانفرنس

جامعہ پشاور میں سی پیک بی آر آے اور بین العلاقائی ترقی کے عنوان سے دو روزہ کانفرنس

پشاور (کیمپس رپورٹر) جامعہ پشاور میں سی پیک بی آر آے اور بین العلاقائی ترقی کے عنوان سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس جامعہ پشاور کے ایریا سٹڈی سنٹر برائے وسطی ایشیاچین و روس میں بدھ کے روز شروع ہوئی جس میں ازبکستان، تاجکستان ، کرغیزستان چین قازقستان روس اور ایران کے سفرانے شرکت کی کانفرنس جمعرات کی شام تک جاری رہے گی.کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں مختلف معاہدوں پر دستخط کئے گئے ، ایریا سٹڈی سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر شبیر احمد خان نے بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر ادارے کی جانب سے تین مفاہمتوں کی یادداشت پر دستخط کئے پہلی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ایریا سٹڈی سنٹر نے قازقستان سٹیٹ یونیورسٹی کے ساتھ کیا جس کے ذریعے تعلیمی و تحقیقی روابط اور پی ایچ ڈی پروگرام کو آگے بڑھایا جائے گا اس موقع پر قازقستان سٹیٹ یونیورسٹی کی پروفیسر کانا ایداکل نے کئے اس موقع پر انھوں نے پروفیسر شبیر کو قازق چغہ اور ٹوپی پہنائی دوسری مفاہمت کی یادداشت میں ایریا سٹڈی سنٹر نے یورو ایشین نیشنل یونیورسٹی کے ساتھ دستخط کئے یونیورسٹی کے پروفیسر سید علی نے اپنی یونیورسٹی کی جانب سے دستخط کئے جس کا مقصد تحقیقی سرگرمیوں کے لئے دونوں اداروں میں رابطوں کو تیز کرنا ہے تیسری مفاہمت کی یادشت پر پروفیسر شبیر احمد خان نے سنٹر آف ایکسی لنس سی پیک اسلام آباد کے ڈائریکٹر لیاقت علی شاہ کے ساتھ دستخط کئے جس کیلئے دونوں ادارے مل کر سی پیک پر تحقیقی سرگرمیوں کو آگے بڑھائے جائیں گی