جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام یوم تجدید عہد ختم رسالت ریلی کا اہتمام

جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام یوم تجدید عہد ختم رسالت ریلی کا اہتمام

ٹل(تحصیل رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام یوم تجدید عہد ختم رسالت ریلی کا اہتمام کیا گیا تھا جو کہ اڈہ مسجد سے ہوتے ہوئے بنوں چوک میں بڑے جلسے کی صورت اختیار کر گیا ریلی کی قیادت جے یو آئی کے ضلعی اور تحصیل رہنماء کر رہے تھے جبکہ ریلی میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ 7ستمبر1974کو اکابرین نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیکر یہ ثابت کر دیا کہ ختم النبین کا سلسلہ نبی آخر الزمان پر ہی ختم ہوجاتا ہے اور اس کے بعد کوئی بھی نبی نہیں آیا ہے جبکہ اس قسم کے دعویدار کو کافر سمجھ کر دائرہ اسلام سے خارج کر دیا گی انہوں نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔