کاٹلنگ میں ڈینگی نے خطرے کی گھنٹی بجادی

کاٹلنگ میں ڈینگی نے خطرے کی گھنٹی بجادی

مردان(بیورورپورٹ)کاٹلنگ میں ڈینگی نے خطرے کی گھنٹی بجادی ایک دن میں پانچ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ رواں ماہ ڈینگی متاثرہ افراد کی تعداد 9ہوگئی۔مقامی افراد کے مطابق مختلف دیہات میں ڈینگی وبا کی شکل اختیار کررہی ہے اورکاٹلنگ ہسپتال میں ایک دن میں پانچ کیسز رپورٹ ہوئے جس میں 48سالہ رسول شاہ چھانونہ ، اختر جہانزیب ،زوجہ جہانزیب ساکنان چرچوڑ اور مسعود شاہ سکنہ پیپل بکر ڈینگی مچھرسے متاثر قرار پائے جنہیں بعدازاںمردان ہپستال ریفر کردیا گیا