
کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں، سینیٹر بہرہ مند تنگی
پیپلز پارٹی ہر پلیٹ فارم پر عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں،جلسہ سے خطاب
تنگی(نمائندہ شہباز) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کارکنان پر زور دیا ہے کہ وہ آنیوالے بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں، پی پی عوامی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں۔ یونین کونسل زیم گلزیب کلی میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا کہ آج عوام جان چکے ہیں کہ ان کے مسائل کے حل کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کا پلیٹ فارم بہترین اپشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند گز کے فاصلے پر پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے کی رہائشگاہ ہے لیکن اس کے باوجود بھی آج عوام پاکستان پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کررہے ہیں۔یہاں پر جتنے بھی ترقیاتی کام نظر آرہے ہیں یہ سب پاکستان پیپلز پارٹی ہی کی مرہون منت ہے جس کا کریڈٹ ہمیشہ شیرپائو خاندان لے رہا ہے لیکن جب سے اس خاندان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ غداری کی ہے تب سے یہ لوگ اقتدار سے محروم ہے۔ اس موقع پر درجنوں افراد نے دیگر سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔