خیبر پختونخوا ، مزید46افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

خیبر پختونخوا ، مزید46افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

صوبہ بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 5835تک پہنچ گئی،پشاور میں 2329افراد متاثر

پشاور(ہیلتھ رپورٹر) پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں گزشت24گھنٹوں کے دوران مزید46افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی ہے جسکے بعد پشاور میں سب سے زیادہ2329اورخیبر پختونخوا میں مجموعی کیسوں کی تعداد5835تک پہنچ گئی ہے جبکہ 5ہزار657ڈینگی کے مریضوں کو ہسپتالوں میں علاج معالجہ کے بعد فارغ بھی کیاگیاہے۔

ڈینگی ریسپانس یونٹ کی جانب سے ہفتہ کے روزجاری اعداد وشمار کے مطابق پشاورمیں16،چارسدہ8، سوات3،بونیر2،دیر لوئیر2،صوابی2،مردان3،ہر ی پور2،کوہاٹ2،لکی مروت1۱ورڈی آئی خان میں5نئے کیس سامنے آئے ہیں۔جبکہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صو بے کے نجی وسرکاری ہسپتالوں میں168مریض تاحال زیر علاج ہیں۔