کورونا لاک ڈاؤن‘شہری آن لائن خریداری کو ترجیح دینے لگے

کورونا لاک ڈاؤن‘شہری آن لائن خریداری کو ترجیح دینے لگے

پشاور(جنرل رپورٹر) کورونا کی تیسرے لہر کے پیش نظر ہفتہ میں د و روز لاک ڈاون اور کاروباری اوقات کو رات اٹھ بجے کرنے کے باعث عوام آن لائن خریداری کو ترجیح دینے لگے جس سے آن لائن کاروبار کرنے والوں کی چاندی ہو گئی تاہم آن لائن کاروبارمیں ناقص کوالٹی اشیاء کی شکایات بھی سامنے آئی ہے ملک بھر کی طرح پشاور میں موجودہ حالات کے پیش نظر اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے عوام آن لائن خریداری کرنے لگی

اس وقت سوشل میڈیا پر مختلف اشیاء کے درجنوں برانڈز موجود ہیں جبکہ بعض ایسے شکایات بھی سامنے آئی ہیں کہ آن لائن اشیاء کی کولٹی خراب اور بعض اشیاء بہت مہنگی ہیں شہریوں نے اس حوالے سے بتایا کہ آن لائن خریداری میں سہولت بھی ہے کیونکہ حالات ایسے ہیں کہ کرایہ دیکر بازار جانے سے بہتر ہے کہ گھر پر ارام سے اپنی پسند کی اشیاء منگوائی جائے تاہم حکومت اس حوالے سے ٹھوس قانون سازی کرے تاکہ آن لائن فراڈ نہ ہو اور عوام کو مزید سہولیات میسر ہو ۔