کورونا وائرس سے ایک دن میں 42 افراد جاں بحق، 2843 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس سے ایک دن میں 42 افراد جاں بحق، 2843 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آرہی ہے  اور کیسز اور اموات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 42 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 ہزار 843 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سرکاری  پاکستان میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ 71 ہزار 508 ہوگئی ہے۔ اس وبا سے اب تک ملک میں سات ہزار 603 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 389 مریض صحت یاب ہوئے اور اب تک مجموعی طور پر 3 لاکھ 28 ہزار 931 شفا یاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 26 ہزار 177، خیبر پختونخوا میں 43 ہزار 730، سندھ میں ایک لاکھ 61 ہزار 28، پنجاب میں ایک لاکھ 13 ہزار 457، بلوچستان میں 16 ہزار 699، آزاد کشمیر میں 5 ہزار 911 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 506 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب  میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار 826 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ  میں 2 ہزار 799، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 323، اسلام آباد میں 270، گلگت بلتستان میں 93، بلوچستان میں 158 اور آزاد کشمیر میں 134 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔