قطر نے 53 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا

قطر نے 53 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا

دوحا(ایجنسیز) قطر کی مختلف جیلوں میں جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کے باعث طویل عرصے سے قید 53 پاکستانیوں کو آزادی کا پروانہ مل گیا۔ قطری حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر جرمانہ ادا نہ کرنے والے پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا۔قیدیوں کی رہائی کے سلسلے میں قطر کے دارالحکومت دوحا میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس کے بعد انہیں باضابطہ طور پر رہائی دی گئی۔رہائی پانے والے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے پاکستانی حکومت اور دوحا میں پاکستانی سفارتخانہ تمام تر انتظامات کررہا ہے، دوحا سے پاکستان کے لیے دستیاب پہلی پرواز سے انہیں وطن بھیجنے کی کوشش کی جارہی تاکہ وہ اپنے پیاروں کے ساتھ عید منا سکیں۔