کسی شک میں نہ رہیں ،آج ہر صورت سیالکوٹ جارہا ہو ں : عمران خان

کسی شک میں نہ رہیں ،آج ہر صورت سیالکوٹ جارہا ہو ں : عمران خان

 چیئرمین تحریک انصاف اور  سابق وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ جلسے سے متعلق سوشل میڈیا پر  بیان جاری کیا ہے۔ 

 

عمران خان  نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ  امپورٹڈ حکومت نے سیالکوٹ میں ہماری قیادت اور ورکرز کے ساتھ جو کیا وہ اشتعال انگیز ہے، مجرموں کا یہ ٹولہ ضمانت پر ہے۔

انہوں  نے مزید کہا ہے کہ  لندن میں بیٹھے مجرم نے ہمیشہ مخالفین کے خلاف فاشسٹ ہتھکنڈے استعمال کیے ہیں

 

اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری  کا اس بار ے کہنا تھا کہ آج پورا سیالکوٹ ہی جلسہ گاہ ہو گا، عمران خان ساڑھے 6 بجے تک سیالکوٹ پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلسے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں ، باڑ یا کنٹینر لگانے سے عوام کے سمندر کو نہیں روکا جا سکتا،گر کہیں روکا گیا تو پھر ایک نہیں پچاس جلسے ہونگے۔