لنڈیکوتل ہسپتال میں گائنا کالوجسٹ کی تعیناتی کامطالبہ

لنڈیکوتل ہسپتال میں گائنا کالوجسٹ کی تعیناتی کامطالبہ

جمرود(نمائندہ شہباز)ضلع خیبر کی تحصیل لنڈیکوتل کے ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کئی سالوں سے گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر کی پوسٹ خالی پڑی ہے ڈاکٹر اور سہولیات کے نہ ہونے کی وجہ سے خواتین مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے‘ مقامی عوام نے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد ہسپتال میں گائنا کالوجسٹ ڈاکٹرتعینات اور دیگرسہولیات فراہم کی جائیں ۔