میڈیکل ، ڈینٹل کالجوں میں انٹری ٹیسٹ کی ری ٹوٹلنگ نتائج کا اعلان

میڈیکل ، ڈینٹل کالجوں میں انٹری ٹیسٹ کی ری ٹوٹلنگ نتائج کا اعلان

نتائج ایٹا ویب سائٹ پر جاری،17 فیصد طلبہ نے ری ٹوٹلنگ کیلئے اپلائی کیا تھا

پشاور(کیمپس رپورٹر )ایٹانے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کے انٹری ٹیسٹ کیلئے ری ٹوٹلنگ کے نتیجہ کا اعلان کردیا ، نتائج کو ایٹا کے ویب سائٹ پر جاری کردیا گیا ہے ری ٹوٹلنگ کیلئے اپلائی کرنے والے طلبہ ایٹا کے ویب سائٹ پراپنا نتیجہ دیکھ سکتے ہیں ،25اگست 2019کو ہونے والے میڈیکل ایٹا انٹری ٹسٹ میں 42 ہزار سے زائد طلبہ نمودار ہوئے جن میں 34 سے زائدطلبہ فیل ہوگئے تھے اور مجموعی نتیجہ صرف 17 فیصد آیاتھا جس کے بعد طلبہ نے ری توٹلنگ کیلئے اپلائی کیا تھا ، بعد ایٹاکی جانب سے طلبہ کے ٹیسٹ کے مارکس ری توٹلنگ کے بعد دوبارہ نتائج مرتب کرکے ایٹا کے ویب سائٹ پر جاری کردیئے گئے ہیں۔