مقبوضہ کشمیر میں کرفیو میں معمولی نرمی، بھارت مخالف مظاہرے

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو میں معمولی نرمی، بھارت مخالف مظاہرے

ایک ہفتہ بعد کرفیو میںنرمی میں عوام کی بڑی تعداد اشیاء خورد ونوش کے حصول کیلئے پہنچی

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیث کی منسوخی کے ایک ہفتے بعد وادی میں کرفیو میں معمولی نرمی کی گئی جہاں دکانوں میں عوام کی بڑی تعداد اشیا خورد ونوش کے حصول کے لیے پہنچی جبکہ ہزاروں افراد نے مسلح فورسز کی موجودگی میں بھارت مخالف مظاہرہ کیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق شہریوں کا کہنا تھا کہ بھارتی فوجیوں کی کثیر تعداد کو سری نگر سمیت اہم شہروں کی گلیوں میں بھی تعینات کردیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کی جانب سے گزشتہ روز نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت دی گئی تو ہزاروں افراد نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف شدید احتجاج کیا تھا جن پر فورسز نے آنسو گیس اور فائرنگ کی تھی۔رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ سے کئی افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں متعدد افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔